اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا،ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہو گا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ جس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے لیے کورونا ریلیف پیکج پر غور کیا جائے گا۔
ملک میں موبائل ڈیوائیس مینو فیکچرنگ پالیسی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 40 ملین گرانٹ کی منظوری ایجنڈے کے حصہ میں شامل ہے،اجلاس میں ایل پی جی قیمت پیٹرولیم لیوی کے تعین کا معاملہ بھی شامل ہے جبکہ ایل این جی کی قیمت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری بھی شامل ہے۔
بی آئی ایس پی کے ذریعے ایل او سی کے شہریوں کے لیے ریلیف پیکج جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو پاسکو کے ذریعے گندم کی فراہمی بھی ایجنڈا میں شامل ہو گی۔