افغانستان میں سیلاب

افغانستان میں سیلاب سے ہلاکتیں، سینکڑوں مکانات منہدم

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید اور اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی اور اس سے درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں مکانات منہدم اور کئی زرعی زمینیں تباہ ہوگئیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، جو صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور متاثرہ افراد تک ہنگامی خوراک کی امداد پہنچا رہی ہیں۔ پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ نقصان کا تعین کیا جا سکے اور لوگوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔ حالیہ سیلاب سے کابل، خوست، غزنی، کنڑ، پکتیا، نورستان اور ننگرہار کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ نقصان میدان ورداگو کے ضلع جلریز میں ہوا جہاں مقامی حکام کے مطابق تندورا گاؤں میں کم از کم 30 افراد ہلاک، 15 زخمی اور کئی دیگر تباہی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے