ناسا کا رابطہ خلائی سٹیشن سے منقطع

تاریخ میں پہلی بار ناسا کا رابطہ خلائی سٹیشن سے منقطع

ویب ڈیسک: ناسا کا رابطہ تاریخ میں پہلی بار خلائی سٹیشن سے ٹوٹ گیا، بجلی کی بندش کے باعث ناسا مشن کنٹرول اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے درمیان مختصر وقت کیلئے رابطہ منقطع ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔
ہیوسٹن کے جانسن سپیس سینٹر کی عمارت میں اپ گریڈیشن کا کام جاری تھا کہ بجلی بند ہوگئی جس کے بعد مشن کنٹرول سپیس سٹیشن کو کمانڈ نہیں بھیج سکا اور مدار میں موجود 7 خلابازوں سے بات ختم ہو گئی۔
خلائی سٹیشن کے پروگرام مینجر جوئل مونٹیلبانو نے کہا کہ رابطہ بند ہونے سے خلانوردوں اور سٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں تھا جبکہ بیک اپ کنٹرول سسٹم نے 90 منٹ کے اندر اندر معاملہ سنبھال لیا۔
عملے کو بجلی بند ہونے کے بعد 20 منٹ کے اندر روسی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ناسا کو ان بیک اپ سسٹمز کو استعمال کرنا پڑا ہے۔
ناسا نے سمندری طوفان یا دیگر آفات کی صورت میں ہیوسٹن سے میلوں دور واقع ایک بیک اپ کنٹرول سینٹر بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج