امریکہ یوکرین امداد

امریکہ کا یوکرین کیلئے 400 ملین ڈالر کی نئی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکہ نے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی اضافی سیکورٹی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے امدادی پیکج میں فضائی دفاعی گولہ بارود، ٹینک، ٹینک شکن ہتھیار اور پینٹاگون کی طرف سے دیگر فوجی امداد شامل ہے تاکہ یوکرین کو اپنے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور روسی میزائل حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد ملے۔ پینٹاگون نے اس امداد کا اعلان یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا اور دارالحکومت کیف میں روسی فضائی حملوں سے تباہ ہونے والی تنصیبات کی تعمیر نو کے لیے گزشتہ روز یوکرین کو 11 بلین یورو کی نئی امداد کے وعدے کے بعد کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکہ کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا