کولمبو ٹیسٹ پاکستان کے نام

کولمبو ٹیسٹ پاکستان کے نام، سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر نعمان علی نے 7 شکار کر کے سری لنکن ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگز کے 166 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 576 رنز کا پہاڑ جتنا بڑا سکور ترتیب دیا جس میں عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری، آغا سلمان کے 132 رنز اور محمد رضوان اور شان مسعود کی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز مِیں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور پوری ٹیم 188 رنز پر پویلین لوٹ گئِی۔ نعمان علی نے 7 شکار کر کے سری لنکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جبکہ نسیم شاہ نے بھی 3 شکار کئے۔ یاد رہے اس سے قبل کھیلے گئے گال ٹیسٹ کا میچ ڈرا ہوا تھا۔ نتائج ے لحاظ سے پاکستان نے سیریز جیت لی۔

مزید پڑھیں:  سوشل ویلفیئر آفس کرک کی گاڑی مشعال یوسفزئی کے پی اے کے حوالے