پیٹرول بم

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر تقریباً 20 روپے کا اضافہ

وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ، سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کر دیا گیا.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے البتہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ سٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا، ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی