چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری

مولانا فضل الرحمان کے امن جرگہ سے اتحادی غائب رہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مولانا کا امن جرگہ فلاپ شو تھا، مولانا کامیاب دکھائی نہیں دیئے کیونکہ ان کے اپنے اتحادی امن جرگے میں موجود نہیں تھے۔ منظور پشتین، محسن داوڑ یہاں تک کہ ن لیگ بھی جرگے سے غائب تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا اعلامیہ انکی اپنی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔ مولانا بھول گئے کہ مرکز اور صوبے میں اقتدار پر انکے رشتہ دار قابض ہیں۔ گزشتہ دو سال میں مولانا حکومت نے قبائلی اضلاع میں کونسے ترقیاتی کام کئے؟
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے جو مولانا کی ہے۔ ریاستی اداروں پر مولانا کی تنقید مضحکہ خیز ہے جبکہ وہ خود حکومت کا حصہ ہیں۔ مولانا نے امن جرگے کے اعلامیہ میں اپنی حکومت کے خلاف گول کئے۔

مزید پڑھیں:  یہودی امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید