پشاور میں مٹھائیاں تقسیم

پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا پر پشاور میں مٹھائیاں تقسیم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں اے این پی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا ملنے پر مٹھائی تقسیم کی، جمعیت علماء اسلام کے ورکر بھی مٹھائی تقسیم اور کھا کر خوشی مناتے رہے، ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کو حق کی فتح قراردے دیا اور اس موقع پر پی ڈی ایم ورکرز نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔ آج پاکستان کے لیے خوشی کا اور ایک روشن دن ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،عظمیٰ بخاری