ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات مخالفین کیلئے "ٹریلر” ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویب ڈیسک: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئِی کی غیر قانونی گرفتاری کا جواب عوام نے بلے پہ ٹھپہ لگا کر دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات سربراہ تحریک انصاف کے مخالفین کیلئے "ٹریلر” ہے، اس کامیابی سے مخالفین مدتوں پریشان رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خواب خرگوش سے جاگ جائیں۔ چوروں، کرپٹ اور منافقین کی خیبرپختونخوا کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی سیاسی تدفین کا انتظام کر لیں، خیبرپختونخوا کی عوام نے ان کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے انقلابی ورکرز اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے حکومتی مظالم کے باوجود اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہو رہا ہے، بس تھوڑا صبر و حوصلہ اور۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی