باجوڑ ایف سی خودکش حملہ

باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی پر ہونے والے خود کش دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستار خان نے تصدیق کی کہ حملہ تحصیل ماموند کے لارخلوزو ہسپتال کے سامنے مین روڈ پر ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی