درہ پیزو میں پولیس فائرنگ

درہ پیزو میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقہ درہ پیزو میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے جس کی تصدیق ہسپتال ذرائع نے کر دی۔ ذرائع کے مطابق وانڈہ جوگی کے عوام نے ساتھیوں کی گرفتاری پر رات گئے انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس نے ان پر فائر کھول دیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس واقعہ پر مشتعل عوام نے لاش فیکٹری کے سامنے رکھ کر دوبارہ احتجاج شروع کیا اور انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرین کی طرف سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ یاد رہے کہ پولیس نے لکی سیمنٹ فیکٹری کے ساتھ تنازعہ پر 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا