محکمہ صحت میں رشوت

محکمہ صحت میں رشوت ستانی کی شکایات، کارروائی شروع

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جات میں پوسٹنگ ٹرانسفر اور دوسرے کاموں کیلئے پیسوں کے لین دین کی شکایات پر چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت کو کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سول سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری کو شکایت ملی ہے کہ محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے مختلف شعبہ جات میں تبادلوں، تعیناتیوں اور دوسرے امور کی انجام دہی کیلئے ریٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے آنے والے افراد سے پیسے لئے جارہے ہیں۔
اب تک درجنوں انکوائریاں ہوئی ہیں لیکن ایک انکوائری میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے بلکہ ہیلتھ سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ میں بہت سی انکوائریز کو دبا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان شکایات پر چیف سیکرٹری کی جانب سے سیکرٹری صحت کو نگرانی موثر کرنے اور اس اقدام میں ملوث ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ سیکرٹریٹ میں نگرانی شروع کر دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے تحریری طور پر کسی بھی سیکشن کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ اور دیر بالا میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی