بیرسٹر سیف بیان بازی

ن لیگ کی عدالتوں کیخلاف بیان بازی افسوسناک ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: نواز شریف اور ن لیگ کی سپریم کورٹ کے خلاف بیان بازی پر رہنما تحریک انصاف بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف نواز شریف کی بیان بازی افسوسناک ہے، کرپشن کا شہنشاہ لندن میں اربوں کے گھر میں بیٹھ کر چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ کہہ رہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ نواز شریف قوم کے اربوں روپے ڈکار کر کرپشن پر بھاشن دے رہا ہے، ن لیگ کی عدالتوں کیخلاف بیان بازی نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ اس سے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف پسند ججز سے نواز شریف کو الرجی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کی لت نے ن لیگی رہنماوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا