امریکہ میں فائرنگ

امریکہ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست ہائے متحدہ کیلیفورنیا کی سٹیٹ پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک بندوق بردار نے ایک بار میں تین افراد کو ہلاک اور کم از کم چھ دیگر کو زخمی کر دیا۔ ہسپتال میں زیر علاج دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکہ میں فائرنگ کا حالیہ واقعہ سیکورٹی ماہرین کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس جیسے واقعات مِیں ہر سال دسیوں ہزار لوگ مارے جاتے ہیں۔
فائرنگ کا حالیہ واقعہ لاس اینجلس سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع "ککس کارنر” بار میں پیش آیا یہ جگہ موٹر سائیکل سواروں میں بہت مشہور ہے۔ ضلعی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا۔ امریکہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ انوکھا نہیں بلکہ سال رواں کم از کم 12,346 افراد فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے