ایک دن پاک فوج کے سنگ

پشاور، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا ایک دن پاک فوج کے سنگ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مختلف سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا جس کا مقصد طلباء و طالبات کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روزمرہ امور سے آگاہی فراہم کرنا تھی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلۓ فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس کے بعد طلباء اور طالبات کو پاک فوج کے امور اور ذمہ داریوں کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی گئی۔
ایک دن پاک فوج کے سنگ میں طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز اور جہازوں سمیت آلات مواصلات، فیلڈ میڈیکل سیٹ اپ، انفنٹری ہتھیار، انجینئرز کے زیر استعمال مشینری، ائیر ڈیفنس اور آرٹلری گنز کے سٹالز کا معائنہ کیا اور بھرپور دلچسپی لی۔ طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹرز اور جہازوں میں سواری کی اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔
طلباء اور طالبات نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتوں کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ملکی بقاء میں بیش بہا قربانیوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔ طلباء اور طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج اور شہداء پر فخر ہے کہ انھوں نے ہمارے لۓ اور اس پاک سرزمین کی بقاء کیلۓ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقاء میں فوج کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، آج ہمیں جو ایکسپوژر ملا ہے اس سے پتہ چلا کہ فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان