پشاور یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ کی ویڈیو پر ایکشن، چیک تیار

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ خصوصی طالبہ تناوش ماہین کی ویڈیو پر نگران وزیراعلیٰ کےبعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بھی ایکشن لے لیا اور طالبہ کیلئے چار ماہ کی سکالرشپ کی ایک لاکھ رقم کا چیک تیار کر لیا گیا.
ذرائع کے مطابق طالبہ کو محکمہ اعلی تعلیم کے زیرانتظام تحقیق کا کام سونپا گیا تھا، اس دوران طالبہ کی جسمانی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی، اسی لئے طالبہ کو کبھی بھی دفتر یا تحقیق کی جگہ پر نہیں بُلایا گیا۔
محکمہ اعلی تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ ایک سال کا سکالرشپ ہے جو کہ دس اکتوبر کو ختم ہو رہا ہے، سکالرشپ کی ادائیگی ایک چوتھائی تحقیق کے زمرے میں دیے گئے ٹاسکس سے مشروط ہوتی ہے، پچھلے کوارٹرز کی ادائیگیاں مکمل اور بروقت کی گئی ہیں۔
محکمہ کے مطابق سکالرشپ میں ہونہار طالبہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا رہا ہے، سکالرشپ کی تکمیل پر ہونہار طالبہ کو تجربے اور حُسن کارکردگی کی سند بھی ملے گی۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق ایسی طالبات ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اسی لئے طالبہ کی محنت اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے سکالرشپ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا