پشاور میں جعلی ادویات کیخلاف محکمہ صحت کا کریک ڈاون

ویب ڈیسک: پشاور میں جعلی ادویات کے خلاف محکمہ صحت نے اپنی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ان چھ ماہ کے دوران کل 8 ہزار 609 انسپیکشنز کیے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق شک کی بنیاد پر 4ہزار 264ادویات کے نمونے معائنے کے لیے صوبائی ادویات ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجے گئے جن میں کل 172 نمونے جعلی جبکہ 545 ادویات کے نمونے غیر قانونی قرار دیئے گئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ 157 ادویات کی دکانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی گئی، سیکرٹری محکمہ صحت کی سربراہی میں 48افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 145ملزمان کے خلاف کیسز ادویات کورٹ بھیج دیئے گئے اور ادویات کورٹ کی جانب سے چھ ماہ میں 38لاکھ 49ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یاد رہے کہ پشاور میں جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کا عوام کی جانب سے مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات