چینی کی قیمت

پشاور مہنگائی تمام حدیں پار کر گئی، چینی مارکیٹ سے غائب

پشاور میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ چینی مارکیٹ سے غائب، قیمت 220 روپے فی کلو سے بھی متجاوز جبکہ ذخیرہ اندوزوں کےسامنے ضلعی انتظامیہ بالکل بے بسی کی تصویر بن گئی۔
ویب ڈیسک: چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ سے چینی اٹھالی جبکہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی. ہول سیل میں چینی دو سو جبکہ پرچون میں 220 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں خشک چائے کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، پشاور کی ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئی. ضلع پشاور میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے درجنوں آفیسرز بے کار نہ ان کا آپریشن کارگر ثابت ہو رہا ہے اور نہ ان کی کارروائی کو کوئی خاطر میں لا رہا ہے، عوام کےمطابق اس سے قبل مہنگائی اس لیول کی پشاور میں کبھی نہیں دیکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست