ضم اضلاع مالی امداد

پشاور، ضم اضلاع کے مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے غریب پرور اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی فنڈ سے ضم اضلاع کے مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کی۔ قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کے دوران بعض مستحق افراد نے وزیراعلی سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ ان افراد میں ذیادہ تر بیمار اور نادار افراد شامل تھے۔
نگران وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ ملاقاتوں میں سامنے آنے والے مسائل کے حل پر کام جاری ہے، یہ لوگ بہت ذیادہ مشکلات سے دوچار ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کے عوامی مسائل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ضم اضلاع کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
مستحق افراد نے مالی امداد کے موقع پر کہا کہ انتہائی کم وقت میں مالی امداد کی فراہمی پر وزیراعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، نگران وزیراعلی قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس پر قبائلی عوام ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی