صحت کارڈ پلس پروگرام

پشاور، صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے فنڈ جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقے کو مفت علاج کی سہولت صحت کارڈ پر برقرار ہے، غریب مریضوں کے لیے صحت کارڈ پر علاج بند نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ 32 ہزار روپے تک تنخواہ دار ملازم کا علاج مفت ہے جبکہ اس سے زائد تنخواہ دار ملازمین اخراجات کا کچھ حصہ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف