شمالی کوریا

شمالی کوریا نے پہلی ایٹمی آبدوز کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے پہلی ایٹمی آبدوز کا افتتاح کرتے ہوئے اسلحہ کی نئی دوڑ شروع کر دی، ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نے پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ کر دی۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔
آبدوز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ یہ ایٹمی آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں زیر سمندر اپنا جنگی مشن انجام دے گی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بحریہ کو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ نئی آبدوز کن میزائلوں سے لیس ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد