پراسیکیوٹر جنرل نیب

پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر عہدے سے مستعفی

پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔
نیب کے پراسیکیوٹرجنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹرجنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔
پراسیکیوٹرجنرل کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی، نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹرجنرل کی منظوری لازم ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق