نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کا مراکش میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ویب ڈیسک: مراکش کی فوج نے خوفناک زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
نگران وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
علاوہ ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف