انسداد دہشتگردی عدالت

انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے یاسمین راشد کے خلاف اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کے خلاف تھانا سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت اور عوام کوفسادات پراکسانے کی نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا