پشاور ، ملک میں مہنگائی کے خلاف وکلاء کا بھرپور احتجاج

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پشاور کے وکلاء نے بھرپور احتجاج کیا۔ وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس سے اسمبلی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور اس دوران وکلاء نے اسمبلی چوک پر دھرنا دیتے ہوئے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔
احتجاج کے موقع پر جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار لاجبر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے، آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن بھی ہمارا مطالبہ ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے