ملک دشمن عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، سید اشفاق انور

ویب ڈیسک: پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کے کانوائے پر ہونے والے دھماکے کے بعد سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے جائے وقوعہ کا دودہ کیا اور اس دوران انہوں نے دھماکہ کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لیا۔
سی سی پی او نے کہا کہ ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ آ ئی ای ڈی تھا تاہم بی ڈی یو رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی رائے دی جائے گی۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چکنگ شروع کردی گئی ہے۔
ورسک روڈ پر جائے وقوعہ کے دورہ کے موقع پر سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سکیورٹی ادارے مل کر امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ بغیر کسی نقصان کے پسپا