مراکش زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ، ریسکیو کارروائیاں جاری

ویب ڈیسک: مراکش میں ہفتے کے روز آنے والے 6 اعشاریہ 8 شدت کے قیامت خیز زلزلہ نے تباہی مچا دی، سینکڑوں عمارتیں خاکستر ہو گئیں جبکہ ملبے سے دبے افراد کو نکالنے کا کام تیسرے دن بھی جاری رہا، ذرائع کے مطابق زلزلہ سے ملاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مراکش میں زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی کارکن متحرک ہیں۔ امدادی کارکنوں کو مراکش کے اٹلس پہاڑوں میں تباہ شدہ دیہات کے ملبے سے کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی امید نہیں، پورا علاقہ راکھ اور مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ شدید زلزلے کے تین دن بعد بھی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران ہلاکتوں میں اضافے کا مزید خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔
مراکش کے حکام نے سپین، برطانیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔ فرانس کی جانب سے 5 ملین یورو عطیہ کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک بھی بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کے 60 ممالک کی جانب سے امداد کی آفر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت