چارسدہ فائرنگ

پشاور، ریگی میں زمین کےتنازعے پر فائرنگ ، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی میں زمین کے تنازعے پر قوم عیسیٰ خیل اور سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے مابین فائرنگ ہوئی جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زمین کے تنازعے پر ہونیوالی فائرنگ تبادلہ میں دونوں قوموں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تنازعہ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراس فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب