ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ میں بدعنوانی، نیب تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ میں ہونیوالی مبینہ بدعنوانی کیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے محکمہ صحت کو خط لکھا گیا ہے جس میں ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کا پس منظر، حکومتی پالیسی اور منصوبے کا پی سی ون اور ٹینڈر بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ، سالانہ مختص شدہ بجٹ، اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ سیکرٹری صحت کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں محکمہ صحت سے منصوبےکی مانیٹرنگ، آڈٹ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا