بی آر ٹی

پشاور: نگراں صوبائی حکومت کا بی آر ٹی کو 1 ارب فنڈ دینے سےانکار

نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے دینے سے انکار کردیا ہے۔
ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں بی آر ٹی کے لیے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے گئے تھے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ محکمہ خزانہ نے سال 23-2022 میں بی آرٹی کیلئے 66 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے، بی آر ٹی چلانے کے لیے جاری کی گئی رقم استعمال نہ ہونے سے فنڈز لیپس ہو گئے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فنڈز لیپس ہونے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنائی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس وقت فوری طور پر ایک ارب روپے درکار ہیں، لیپس شدہ رقم پر نظرثانی کرکے ایک ارب روپے جاری کیے جائیں۔
اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، بی آرٹی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔
صوبائی وزیر احمد رسول بنگش نے کہا وفاقی حکومت صوبے کے بقایاجات ادا نہیں کر رہی ہے، فوری بقایاجات ادا کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی