مختلف اضلاع میں مزید بارش ، پشاور میں موسم گرم رہے گا

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم خشک، گرم اوربعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے موسم معتدل ہوگیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔
گزشتہ روز پشاورمیں درجہ حرارت کم سے کم35 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے ۔آج پیر کے روز بھی صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ضلع دیر، چترال، چارسدہ، مردان اور ضلع کرم میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جس کے نتیجے میں برساتی نالے زیر آب آنے اور پہاڑوں پر زمین کی کٹائی کا عمل شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق