کم عمرافغان لڑکی سے اغواء کے بعدزیادتی، زبردستی نکاح

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے میرہ کچوڑی سے کم عمر افغان لڑکی کو اغواء کرکے اس کا زبردستی نکاح کرادیا گیاجبکہ اسے زیادتی کابھی نشانہ بنایاگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میاں بیوی کوگرفتار کرلیاجبکہ ان کا بیٹافرار ہوگیا۔ 10سالہ مسماة(ل) دختر کاتب نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ 3ہفتے قبل اس کا رشتہ دار پرویزولد معمور اسے خدمت کیلئے اپنے گھر لے گیااوروہاں اپنی بیوی کی مدد سے زبردستی اس کا نکاح اپنے بیٹے سے کرایاجبکہ اسے زیادتی کابھی نشانہ بنایاگیا۔
گزشتہ روزوہ موقع پاکر وہاں سے فرار ہوکر گھر آگئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جس نے باغبانان کے علاقے میں چھاپہ مارکر ملزم پرویز اور مسماة (ن) زوجہ پرویز ساکن افغانستان کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسے باغبانان لیجا کر وہاں ملزموں نے اسکی مرضی کے بغیر اپنے بیٹے بختیار ولد پرویز کیساتھ نکاح کرادیا ۔گرفتارملزم پرویز سے تھانہ چمکنی جبکہ ملزمہ سے وومن پولیس اسٹیشن میں مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ان کا بیٹا بختیارفرارہوچکا ہے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی