مچھلی فروشوں کو دی جانے والی اراضی کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک:چوک یادگار سے مچھلی منڈی شہر سے باہر منتقلی انتظامیہ کیلئے درد سر بن گئی ہے جبکہ میٹرو پولیٹن انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ہشت نگری ریلوے پھاٹک میں مچھلی فروشوں پر فروخت کی جانیوالی سرکاری اراضی کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں، ہشت نگری ریلوے پھاٹک میں سبزی فروشوں نے سرکاری جنگلے ہٹا کر فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ سبز ی فروشوں نے سرکاری اراضی مچھلی فروشوں پر فروخت کردی ہے۔ ہشت نگری ریلوے پھاٹک میں سبزی فروشوں کی تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔
گھنٹہ گھر سے مچھلی منڈی رنگ روڈ منتقلی کیلئے تمام کاغذی اوردیگر اقدامات بے سود ہو گئے ہیں۔ گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کے باعث صبح کے اوقات کار میں روڈ کی بندش کے باعث طلباء وطالبات کو شدیدترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن گھنٹہ گھر ، کریم پورہ، جھنڈا بازار، چوک یادگار میں برائے نام رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی