بٹگرام کار کھائی میں جاگری

بڈھ بیر،خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،سوتیلا بیٹاقاتل نکلا

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں لاپتہ خاتون کے قتل کا معامعہ حل ہوگیا، شوہراورسوتیلے بیٹے نے گھریلوناچاقی پر خاتون کو قتل کرکے نعش کنویں میں پھینک دی تھی جبکہ سوتیلے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مسماة (ن) دختر امیر حیدرنے مسماة بسمینہ زوجہ عظمت ساکن بڈھ بیر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سیفن چوکی میں درج کرائی تھی اوربتایا کہ وہ گھر سے نکلی تھی اور واپس نہیں لوٹی جس پر پولیس نے انکوائری شروع کردی تھی ۔ایس ایچ او ناصر فرید خٹک کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ پنج کٹھہ شیخ محمدی میں بسمینہ کو اپنے شوہر عظمت نے اپنے بیٹے رسول خان کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور واقعہ کو چھپانے کیلئے نعش سہر ڈھنڈ باڑہ میں ایک کنویں میں پھینک دی تھی ۔ ملزمان نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور نعش گاڑی میں ڈال کر شیخ محمدی سے سہرڈھنڈ باڑہ لے آئے تھے۔ پولیس نے رسول خان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کے شوہر کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد