شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شانگلہ پولیس اور انتظامیہ کو ان کی گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سابق صوبائی وزیر آج عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کیلئے سوات دارالقضا میں ُپیش ہوئے اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی اور کیس کنفرمیشن کے لیے سوات دارالقضا بھیج دیا تھا.
اس سلسلے میں انہوں نے 19 ستمبر کو سوات ہائیکورٹ بینچ میں پیشی کی مگر عدالت نے چار اکتوبر تک ضمانت میں پھر توسیع کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار