پشاور، اساتذہ کے عالمی دن پر اساتذہ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے مطالبات کے حق میں آل پرائمری سکولز ٹیچرز آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی جاب سے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے تمام کیڈرز کی اپگریڈیشن اور اس کے ساتھ جبری پروموشن کا خاتمہ کر کے ریگولرآئزیشن سے محروم اساتذہ کو مستقل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ کی جانب سے مردم شماری کے باقی ماندہ معاوضے کی ادائیگی اور پینشن اصلاحات کے بارے بھی مطالبات پر صدائیں بلند کیں۔
یاد رہے کہ اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مخصوص تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اس دن اساتذہ کو طلبہ کی جانب سے نہ صرف تحائف دیئے جاتے ہیں بلکہ انہیں تہنیتی پیغامات بھی بھیجے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی