تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی عبوری ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی عبوری ضمانتیں منظور، ذرائع کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔ جج کی چھٹی کے باعث سیشن جج اشفاق تاج نے کیس کی سماعت کی، سیشن جج نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو 90، 90 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق کامران بنگش اور تیمورجھگڑا پرغیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے، ہائیکورٹ نے دونوں کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا تھا۔ دونوں صوبائی وزراء ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے حکم کے بعد سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین