خودکش حملہ آوروں میں 75 فیصد افغانی ملوث پائے گئے، اختر حیات خان

ویب ڈیسک: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 75 فیصد خودکش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ علی مسجد ، باڑہ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائینز خودکش حملہ آور بھی افغان شہری تھے، خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس سے پتہ چلا کہ خودکش افغان شہری تھے۔
ان کا کہنا تھا رواں سال بھتہ خوری کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے، بھتہ خوروں سے متعلق 49 کیسز کا سراغ لگایا، پشاور کی بڑی کاروباری شخصیات کو بھتہ کالز کا سراغ لگایاگیا، بھتے میں ملوث مقامی اور افغان دونوں گرفتار ہوئے ہیں، چترال، مہمند اور باجوڑ سے بھتہ خور پکڑے گئے۔
اختر حیات خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں سے بھتہ کالز میں کمی آئی ہے، ایک سال قبل بھتہ کالز سے متعلق باقاعدہ ڈیٹا نہیں رکھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور