پشاور، بڈھ بیر کے عوام کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں سلیمان خیل کے عوام نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ علاقہ عمائدین نے کہا کہ آج دوسرے دن ٹیموں کو سنٹرسے باہر جانے نہیں دیں گے، 3 دن سے بجلی مکمل طور پر بند ہے، بجلی بحالی تک مہم چلانے نہیں دینگے۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ بجلی نہ ہونے سے گھروں اور مساجد میں پانی نایاب، بچوں کو معذوری سے بچانا بعد میں پہلے زندگی ضروری ہے۔ ویلیج کونسل سلیمان، شہاب خیل اور گھڑی ملی خیل کے بلدیاتی نمائندے بھی احتجاج میں شامل ہیں۔
پولیو مہم سے بائیکاٹ کے سلسلے میں علاقے کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کئے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا