غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف پشاور پولیس متحرک

ویب ڈیسک: غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف پشاور پولیس متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ضلع بھر میں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف پشاور پولیس نے کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث پائے جاتے ہیں جبکہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے، افغان مہاجرین کو کارڈ جاری کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا ئے گی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور