پی ٹی آئی رہنماء محمد ریاض کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: پی ٹی ائی کے سابق صوبائی وزیر محمد ریاض کی عبوری ضمانت کےلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ دائر درخواست کی سماعت اینٹی کرپشن جج نے بونیر دورے کے موقع پر کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم پر لوکل گورنمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔ یاد رہے کہ وکیل درخواست گزار کی کیس کیلئے عدم تیاری پر ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت کی جانب سے ملزم کو 16 اکتوبر کو پشاور اینٹی کرپشن عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار