سابق صوبائی وزیر امجد علی کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے خارج

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر امجد علی اور ان کے خاندان اراکین کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت کی جانب سے سابق صوبائی وزیر امجد علی اور ان کے فیملی ممبرز کا نام پی آئی این ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا گیا ، عدالتی حکم نامے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ان کے نام لسٹ سے نکال دیئے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اب سابق صوبائی وزیر اور ان کے فیملی ممبران بیرونی ملک سفر کرسکتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور ان کے فیملی ممبرز کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے امجد علی اور ان کے فیملی ممبرز حج پر جانے سے بھی رہ گئے تھے۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا نام لسٹ سے نکالنے کے بیان پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا