غزہ میں خون آشام،اسرائیلی بمباری سے2ہزارسےزائدفلسطینی شہید

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر شمالی غزہ خالی کرانے کے الٹی میٹم کے بعد اسرائیل کی زمینی افواج بھاری تعداد میں ٹینکوں کیساتھ غزہ میں داخل ہوگئی ہیں اور غزہ میں ہر سو تباہی ہی تباہی پھیلا دی، اس پر دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے اسرائیل کو جنگ بندی اور ظلم و بربریت روکنے کا کہا گیا لیکن اسرائیل امریکی سپورٹ پر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث سعودی عرب نے بھی فلسطین کا ساتھ دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کردی اور اس اقدام سے امریکہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کرتے ہوئے ہر سو قیامت برپا کر دی۔ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے جس میں 583 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 324 فلسطینی شہید ہو گئے، وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جاری حملوں کے دوران مجموعی طور پر2 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 13 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 2 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کر گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دریں اثناء لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کر دی، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں تباہی پھیلانے پر سعودی عرب نے بھی اسرائیلی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کردی۔ اس اقدام سے امریکہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری