14 ملکی فضائی مشق

14 ملکی فضائی مشق، "انڈس شیلڈ-2023” پاک فضائیہ کے ایئر بیس پر جاری

پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق، انڈس شیلڈ 2023، اپنے پوری آب وتاب سے جاری ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 14 ملکی فضائی مشق، "انڈس شیلڈ-2023” پاک فضائیہ کے ایئر بیس پر جاری ہے، انڈس شیلڈ خطےکی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہے، مشق بین الاقوامی تعاون بڑھانے، ملکی فضائی صلاحیتوں کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا بتانا ہے کہ فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، مصر کی افواج شریک ہیں، اس کے علاوہ مشق میں عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق مشق میں پائلٹس،گراؤنڈ عملہ اور ائیرڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ شرکت کر کے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی