نگران صوبائِی حکومت کا دوسرا سہ ماہی بجت پیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک؛ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے دوسرا سہ ماہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے لیے 563 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 563 ملین روپے کے بجٹ میں ایکسائزملازمین کی تنخواہوں کے لیے 428 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، صنعت کےلیے 340 ملین روپے جبکہ نان سیلری بجٹ کے لئے 87 ملین روپے رکھے جائیں گے۔
نگران حکومت کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ معدنیات کےلیے652ملین روپے رکھے جائیں گے جن میں 293 ملین تنخواہوں اور308ملین نان سیلری بجٹ ہوگا۔
ٹیوٹا کے لیے 1ہزار36ملین روپے جبکہ محکمہ لیبر کےلیے250ملین مختص کرنےکی تجویز زیرغور ہے۔ یاد رہے کہ نگران صوبائِی حکومت کا دوسرا سہ ماہی بجت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای