اسلامی جمعیت طلباء کا ایف آئی آر اندراج کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: اسلامی جمعیت طلباء کا پولیر گردی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند کر دیا، ذرائع کے مطابق فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی کیمپس پشاور کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلے بند کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایف ائی ار واپس نہیں لی جاتی اور چمکنی تھانے کے ایس ایچ او کو ٹرانسفر نہیں کیا جاتا یونیورسٹی روڈ بند رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے پر چمکنی تھانے کا گھیراو بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی کیمپس پشاور کی جانب سے فلسطین کے حق میں احتجاج اور پولیس کی جانب سے ناظم اعلی و ناظم صوبہ پر ایف ائی ار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا