خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں500 افغان باشندے بند ہیں

ویب ڈیسک:خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کی جیلوں میں 500کے قریب ایسے افغانی قیدیوں کی موجودگی کاانکشاف ہواہے جو معمولی جرائم یا سٹریٹ کرائمز سمیت دوسرے جرائم میں گرفتار ہیں۔ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں 68 ایسے افغان قیدی بھی شامل ہیں جن کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ یکم نومبر کو افغان قیدیوں کو پشاور میں عارضی خیمہ بستی میں منتقل کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان قیدیوں کو طورخم کے راستے بھیجا جائیگا۔ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیلئے پشاور حاجی کیمپ میں سب جیل بنانے پر بھی غورکیاجارہاہے جس کے بعد انہیں سب جیل منتقل کرکے افغانستان ڈی پورٹ کردیاجائیگا۔ خیبر پختونخوا میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کی جارہی ہے
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق جیل کے غیر رجسٹرڈ افغان قیدیوں کو فارن ایکٹ کے تحت طورخم کے راستے بھیجا جاتا ہے ۔محکمہ داخلہ حکام کی ہدایت کے مطابق پشاور، ہری پور اور لنڈی کوتل میں عارضی کیمپ بنائے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق