آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لیے کینیڈا میں ووٹنگ کا آغاز

ویب ڈیسک: کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں گرو نانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ووٹنک کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس گردوارہ میں یہ ووٹنک کا دوسرا مرحلہ ہے۔ یاد رہے کہ دس ستمبر کو پہلے مر حلے میں ایک لاکھ 35 ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام ہو رہا ہے جبکہ پنجاب ریفرنڈم کمیشن (پی آر سی) ریفرنڈم کی نگرانی کر رہا ہے۔
ووٹنگ کا آغاز کینیڈین وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ووٹ ڈالنے کےلیے ہزاروں سکھ لائنوں میں موجود ہیں۔
اس جاری ووٹنگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشن گرودوارہ کے عقب میں قائم کیا گیا ہے جس میں پنجاب ریفرنڈم کمیشن کا عملہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری