پشاور، جعلی وغیررجسٹرڈادویات کے کاروبار سے وابستہ ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں، جعلی وغیررجسٹرڈادویات کے کاروبار سے وابستہ ملزمان دھر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی وغیررجسٹرڈادویات کی فروخت میں ملوث بدنام زمانہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔
یاد رہے کہ ان ملزمان میں حیدر علی، حمید، علی شاہ اور یاسین شامل ہیں۔
ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں میں جعلی وغیررجسٹرڈادویات سپلائی کرتے تھے اور انہیں پشاور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر