خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم اختتام پذیر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، مہم پشاور اور ضلع خیبر میں چلائی گئی، محکمہ صحت کی جانب سے مہم کے اختتام پر جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں سو فیصد جبکہ خیبر میں مقررہ ہدف 97 فیصد حاصل ہوا۔
انسداد پولیو پروگرام خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2اعشاریہ 1 فیصد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے، ضلع خیبر میں 23 ہزار 327 بچے غیر موجودگی اور والدین کے انکار پر پولیو قطرے نہ پی سکے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 3 ہزار 84 بچے مختلف وجوہات کی بنا پر مہم میں قطرے پینے سے محروم رہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل